the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے







برطانوی کابینہ کی رکن اور ٹوری پارٹی کی اہم خاتون رہنما سعیدہ وارثی نے غزہ پر حکومتی پالیسی سے اختلاف کی بنیاد پر استعفا دے دیا ہے۔

منگل کے روز اپنے ایک ٹوئٹر پر دیے گئے پیغام میں سعیدہ وارثی نے کہا ''میں نے بڑے افسوس کے ساتھ آج وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو اپنا تحریری استعفا پیش کر دیا ہے، کہ  میں  غزہ پر حکومتی پالیسی کی مزید حمایت  جاری نہیں رکھ سکتی۔''

 واضح رہے سعیدہ وارثی پاکستانی نژاد برطانوی شہری  ہیں، وہ برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی رکن ہیں اور برطانوی کابینہ میں پہلی مسلمان خاتون وزیر تھیں۔ وہ 2010 میں پہلی مرتبہ اس وقت کابینہ کی رکن بنیں جب وہ ٹوری پارٹی کی چئیر پرسن تھیں، شروع میں وہ وزیر بے محکمہ تھیں۔

سعیدہ وارثی کی تعلیم و تربیت برطانیہ میں ہی ہوئی، وہ لیڈز یونیورسٹی سے لاء گریجویٹ ہیں۔ اپنی وزارت کے دوران پاکستان کے دورے پر بھی آ چکی ہیں۔

 برطانوی حکومت اسرائیل کی کٹر حامی ہے، جبکہ عوامی سطح پر اب اس  کی پالیسی کے خلاف برطانیہ میں بھی  سخت رد عمل کا اظہار ہونے لگا ہے۔

 پچھلے ماہ لندن کی سڑکوں پر ہزاروں کی تعداد میں برطانوی شہریوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کر کے اپنی



حکومت کی پالیسی کے بارے میں بیزاری ظاہر کی تھی۔

سعیدہ وارثی ان معنوں میں بہت سارے مرد سیاستدانوں  اور حکمرانوں پر سبقت لے گئی ہیں،  جن کے مقابلے میں انہوں  نے غزہ میں 1800 سے زائد شہادتوں پر بھر پور احتجاج کا انداز اختیار کیا ہے۔

 لندن کے مئیر بورس جانسن نے سعیدہ وارثی کے مستعفی ہونے کو ایک پریشان کن خبر قرار دیتے ہوئے کہا ''امید ہے وہ جلد سے جلد کابینہ میں واپس آ جائیں گی۔''

درایں اثناء سوشل میڈیا پر سعیدہ وارثی کے استعفے کی خبر کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا ہے۔ غالب اکثریت نے اس فیصلے کی تحسین کی ہے جبکہ بعض نے تنقید بھی کی ہے۔ صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر سوشل میڈیا پر استعفے کی خبر کو بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھ لیا۔ اب تک ٹوئٹر پر یہ خبر پہلے چند توجہ پانے والے موضوعات میں شامل ہے۔

پاکستان میں بھی سعیدہ وارثی کے مستعفی ہونے کی خبر کو عوامی سطح پر بالعموم خوشی کے ساتھ لیا گیا ہے کہ انہوں نے جرائتمندانہ فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں غزہ پر اسرائیل کی دہشت گردانہ بمباری پر سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ادھر اسلام آباد نے دس اگست کو جماعت اسلامی پاکستان کے قبلہ اول مارچ کی حمایت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.